کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کو محدود کردیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:10

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) کورونا  وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کو محدود کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کو محدود کردیا گیا ،مریض اور تیمار دارکیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا، ہسپتال میں مریض کے ساتھ ایک تیماردار کی اجازت ہو گی، مریض بچوں کے علاوہ دیگر بچے ہسپتال میں داخل نہیں ہوں گے،  ڈاکٹر سے معائنے کیلئے فون نمبر(4-0919219641)پرپہلے رابطہ کرکے وقت لیا جائے گا، فون پر بغیرنمبر بک کئے مریضوں کا معائنہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :