منگچر اور قلات میں رات گئے سے ابتک چار ٹریفک حادثات، پانچ افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 23 جنوری 2022 00:12

منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) منگچر اور قلات میں رات گئے سے ابتک چار ٹریفک حادثات پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی حادثات پھسلن کے باعث پیش آئے ریسکیو ذرائع ٹریفک حادثات میں پہلا واقعہ رات 1 بجے منگچر کے ایریا بدرنگ کے مقام پر کوچ نمبری سی ایچ 14244 کوئٹہ کی طرف سے آنے والے ٹرالر نمبری ٹی 1567 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ولی محمد زخمی ہوئے جنہیں لیویز فورس خالق آباد منگچر نے مندے حاجی ہسپتال میں طبعی امداد دے کر کوئٹہ ریفر کیا گیا دوسرا واقعہ بھی منگچر ایریا بدرنگ کے مقام پر سب ڈویژنل کمپلیکس کے سامنے پیش آیا اس افسوسناک واقعہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں کوچ اور سرف میں تصادم صرف گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور صرف گاڑی میں تصادم جس کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دوبچے موقع پر جاں بحق ہوگئے کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے انتظامیہ نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیے اور تیسرا واقعہ سورو منگچر کے مقام پر پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگچر سورو کے مقام پر ایک تیسرا ٹریفک حادثہ ٹریلر اور وین میں برف پھسلن کی وجہ سے تصادم جس کے نتیجے میں وین میں سوار دو افراد ملک بہرام ولد خدائے رحمن قوم بڑیچ اور حاجی عبد الباری ولد عبیداللہ زخمی ہوگئے جنہیں منگچر لیویز نے ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہیاس کے علاوہ چوتھے واقعہ قلات مغلزئی ایریا میں قومی شاہراہ پر پیش آیا پھسلن کی وجہ سے ٹوڈی کار اور ویگو گاڑی میں پیش آیا جس میں معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔