مری میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
سیاحوں کو اپنی گاڑیوں کے ٹائرز میں ہوا کم رکھنے، چین استعمال کرنے کی تلقین، اتوار کے روز شدید برفباری متوقع
محمد علی ہفتہ 22 جنوری 2022 21:18
(جاری ہے)
اس صرتحال میں تلقین کی گئی ہے کہ مری جانے والے سیاح محتاط رہیں، برفباری کے دوران پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائرز پر چین کا استعمال کریں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برفباری اوربارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ مری میں سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیئے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واضح کیا کہ عوام کی جان کا تحفظ ہر لحاظ سے مقدم ہے، غفلت قطعا برداشت نہیں کروں گا۔ انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں حالات پر نظر رکھیں۔ لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے پیش نظر پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔واسا کے افسران فیلڈ میں جا کر ٹیموں کی خود نگرانی کریں اور عوام کی سہولت کے پیش نظر کم از کم وقت میں شہر کی سڑکوں، بازاروں اور نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی متحرک نظر آنا چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.