ژ*فیصل آباد، ایمبرائیڈری یونٹ میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

5فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) چنیوٹ بازار میں ٹرانسفارمر اور سمندری روڈ پر ایمبرائیڈری یونٹ میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ چنیوٹ بازار نزد الحبیب بنک کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ سمندری روڈ ایس بی سٹور کے عقب میں واقع ایمبرائیڈری کے خالی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کمپیوٹر اور کپڑے کو آگ لگ گئی، کمرہ سے دھواں اٹھتا دیکھ کر لوگوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران بھاری مالیت کا کپڑا اور کمپیوٹر کا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :