سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فوجی جوان شرپسندوں کی کمر اور گردن توڑ دینگے:کمیونٹی رہنما

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ پیر 24 جنوری 2022 11:49

سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے قمر جاوید باجوہ کی ..


سٹاک ہوم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں کشمیر کونسل سویڈن کے چئرمین ظفر اقبال چوہدری،سینئر صحافی و مصنف ایمانویل راتق، کشمیر کمیٹی سویڈن کے صدر عامر علی ندیم،تجزیہ نگار و سابق صدر مسلم لیگ ن سویڈن جنید نواز چوہدری،کشمیر کونسل سویڈن کے صدرسردار تیمور عزیز کشمیری، شیستا کرکٹ کلب کے چیرمین محمد آصف بٹ،پاکستان کرکٹ کلچرل سوسائٹی کے صفر مقصود خواجہ، سینئر صحافی و سماجی شخصیت کاشف عزیز بھٹہ، پاکستانی نژاد سویڈش سیاستدان عمیر ضیا بھٹی،پاکستان اوورسیز کمیونٹی سویڈن کے صدر شاہد نسیم،سابق صدر مسلم لیگ ن سویڈن اسد ایاز،معروف بزنس مین جمشید گل،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے صدر عرفان چوہدری،تحریک انصاف سویڈن کے رہنما قدیر علی،نائب صدر کشمیر کونسل سویڈن بلال مصطفی،سماجی شخصیت علی لاشاری،کاروباری و سماجی شخصیت بابر علی،مسلم لیگ ن سویڈن کے سابق نائب صدر طارق چوہدری و دیکر نے کہا ہے کہ لاہور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم شہیدوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت شہداءاور زخمیوں کی مالی مدد یقینی بنائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔ اس اندوہناک سانحہ میں ملوث بزدل اور درندہ صفت عناصر ، ان کے سہولت کار اور اس دلخراش سانحہ کے ماسٹر مائنڈ عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پاکستانی کمیونٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی پروفیشنل افواج اور فرض شناس پولیس سمیت دوسری سکیورٹی فورسز مادر وطن اور ہم وطنوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

دہشت گردی سے نجات اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے اہل پاکستان اور افواج پاکستان کی بیش قیمت قربانیاں قابل قدراور قابل رشک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شیردل سپہ سالار جنرل "قمر" جاوید باجوہ کی قیادت میں ہمارے سرفروش جانبازوں نے دہشت گردوں کی "کمر" توڑ دی ہے ، ان شاءاللہ ان کی باقیات بھی عنقریب جہنم واصل ہوں گی۔ دشمن ملک کو پاکستان کے اندر امن اور یکجہتی کا ماحول برباد کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے ہر ناپاک دشمن کو نیست ونابود کردے گی۔ پاک فوج اپنے فرض منصبی کی بجاآوری کیلئے مستعد اور پاک سرزمین کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے ، ہمارے سرفروش اور وردی پوش محافظ پاکستان اور پاکستانیوں کے ایک ایک دشمن کا ناطقہ بند کردیں گے۔