کراچی، ضلع جنوبی کی3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیاگیا
اسمارٹ لاک ڈائون گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ8 اور11 میں بھی لگایا گیا ہے ،نوٹیفکیشن جاری
پیر 24 جنوری 2022 12:15
(جاری ہے)
اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈائون والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈائون کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔ان علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت ممنوع ہوگی، لاک ڈائون والے علاقوں میں ضروری اشیاء، میڈیکل اسٹور کے علاوہ کاروبار بند رہے گا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکیہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈائون نافذ رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.