ئ*کراچی، محکمہ انسداد منشیات کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری،50کلوگرام چرس برآمد

منگل 25 جنوری 2022 18:20

خ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں ایکسائز پولیس ضلع ویسٹ نے کارروائی کے دوران اعلیٰ معیار 50 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالوحید شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایکسائز افسران احمد یار کھوسو اور سید فیاض حسین شاہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم آباد نزد لیاری ایکسپریس وے سے 150 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

چرس ہینو ٹرک نمبر ٹی کے ڈبلیو -948 کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔ پکڑی گئی چرس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 160 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیوں سے اس گھناونے دھندے میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور محکمے کا نام روشن ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افسران و اہلکار اسی تندہی سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :