پارلیمنٹ ہائوس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس ،نیب کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا
بدھ 26 جنوری 2022 14:38
(جاری ہے)
ڈی جی نیب حسنین احمد نے بتایا کہ چیئرمین یہاں آنے کے لئے تیار ہیں مگر بدقسمتی سے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
اجلاس میں نیب کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ نیب کے آڈٹ اعتراضات پی اے سی کی ہدایت کے مطابق فنانس ڈویژن قومی اسمبلی کے ذریعے ایک ماہ میں ریگولرائز کرائے جائیں۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ تنخواہوں اور الائونسز کی مد میں انہوں نےکابینہ سمیت ہر فورم سے 380 ملین کی منظوری حاصل کی مگرضمنی گرانٹ اب صرف قومی اسمبلی میں منظور کر سکتی ہے۔ پی اے سی کو بتایا گیا کہ نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب روپے سے زائد ریکوری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر 26 ارب سے زائد جبکہ پلی بارگین کے تحت 50 ارب سے زائد رقم ریکوری کی گئی ، یہ ریکوری نقدی، زمین اور دیگر جائیدادوں کی صورت میں کی گئی ہے۔ ملک کی مختلف ایجنسیز سے ان ڈائریکٹ 500 ارب روپے سے زائد ریکوریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی ریکوریاں ہوئی ہیں ان کے پے آرڈرز اور جائیددوں کی تمام تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی سرکاری ملازم پلی بارگین کے تحت رقم ادا کرتا ہے وہ مجرم تصور ہوتا ہے اور وہ ملازمت پر برقرار نہیں رہ سکتا۔ یہ کیس کی نوعیت دیکھ کر مختلف ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں بتایاجائے کہ یہ ریکوریاں کن کن طبقات سے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کس طرف سے شکایات آنے پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے اور چیئرمین نیب از خود نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹ ریکوریوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیاکہ سیاستدانوں میں مجموعی طور پر 47 کروڑ کی ریکوریاں ہوئیں جبکہ بیورو کریٹس 18 ارب 17 کروڑ ، کاروباری افراد اور اداروں سے 24 ارب 31کروڑ ، دیگر سے 21 ارب68 کروڑروپے ، اسی طرح مجموعی طور پر رضاکارانہ اور پلی بارگین کے تحت 54 ارب 63 کروڑ کی ریکوریاں کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.