پرویز مشرف قیوم رپورٹ دیکھ کر بولے وسیم اکرم کا متبادل نہیں ، صرف شک پر مت نکالنا: توقیر ضیاء

سابق صدر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم،جاوید میانداد جیسے کرکٹر پاکستان میں پیدا نہیں ہوئے،ہوسکتا ہے بعض کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہوئی ہو کیونکہ صرف سلیم ملک ،عطا الرحمن پر پابندی لگی: سابق چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 جنوری 2022 16:18

پرویز مشرف قیوم رپورٹ دیکھ کر بولے وسیم اکرم کا متبادل نہیں ، صرف شک ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو قیوم رپورٹ دکھائی تو انہوں نے کہا کہ ان کا متبادل نہیں ، صرف شک پر انہیں مت نکالنا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ مشرف نے چیئرمین پی سی بی بننے کا کہا تو میں نے کہا کہ بڑی کور کے ساتھ کیسے کروں گا، کرکٹ بورڈ کا چارج لیا تو میچ فکسنگ سکینڈل میری گود میں آگرا ، جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم نے بھی کہا اور میں بھی سمجھتا ہوں کہ کچھ کھلاڑیوں کو بچایا گیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ زیادتی ہوئی ہو کیونکہ صرف سلیم ملک اورعطا الرحمان پر پابندی لگی، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو رپورٹ دکھائی تو انہوں نے کہا ان کا متبادل ہمارے پاس نہیں ہے ، صرف شک پر نہ نکالنا، وسیم اکرم اور جاوید میانداد جیسے کرکٹر پاکستان میں پیدا نہیں ہوئے۔