اجازت کے بغیر سدھارتھ کا نام استعمال نہ کیا جائے ، اہلخانہ کی اپیل

ہم ایک خاندان کے طور پردرخواست لے کر آئے ہیں، امید ہے ہر کوئی احترام کرے گا

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

اجازت کے بغیر سدھارتھ کا نام استعمال نہ کیا جائے ، اہلخانہ کی اپیل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دٴْنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی پراجیکٹس میں آنجہانی اداکار کا نام استعمال کرنے سے پہلے ان سے مشورہ کریں۔سدھارتھ شکلا کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو اداکار کی قریبی دوست شہناز گِل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اداکار کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم، ایک خاندان کے طور پر، ایک درخواست لے کر آئے ہیں، جس کی ہمیں امید ہے کہ ہر کوئی احترام کرے گا، سدھارتھ اس دٴْنیا میں نہیں ہے لیکن وہ اب بھی ہماری زندگیوں اور ہماری یادوں کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’ہم ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں جو کسی بھی پروجیکٹ میں سدھارتھ کا نام یا چہرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں، براہِ کرم! پہلے ہم سے رابطہ کریں۔

‘سدھارتھ کے اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں سدھارتھ کے انتخاب کا علم تھا، ہم جانتے تھے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہمارے فیصلے ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوں گے اور اگر ایسے پروجیکٹ ہوتے جن سے وہ خوش نہیں تھا، تو ہمیں یقین ہے کہ وہ ان کو ریلیز نہیں کرنا چاہتے۔‘اہلخانہ نے مداحوں سے اداکار کی خواہشات کو بھی ذہن میں رکھنے کی تاکید کی۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’آئیے سدھارتھ کو پیار، احترام اور پیاری یادوں کے ساتھ یاد رکھیں، جن کے ساتھ وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔‘

متعلقہ عنوان :