وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاروزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹرجاویداقبال کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت

جمعرات 27 جنوری 2022 22:27

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاروزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹرجاویداقبال کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹرجاویداقبال کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں جاوید اقبال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔