دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 28 جنوری 2022 16:54

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 16700کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد7100 کیوسک اور اخراج7100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد7600کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد17400کیوسک اور اخراج 17400کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد27300کیوسک اور اخراج 27300کیوسک،چشمہ آمد33100کیوسک اوراخراج 30000کیوسک، تونسہ آمد24300 کیوسک اور اخراج24300 کیوسک، پنجند آمد23200کیوسک، اور اخراج 23200 کیوسک،گدو آمد 26300کیوسک اور اخراج 20100کیوسک، سکھر آمد17200کیوسک اور اخراج7000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11100کیوسک اور اخراج 500کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1448.83 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.112 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1139.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.398 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔