نفیسہ شاہ کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

حکومت سنجیدگی اختیار کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے، بیان

جمعہ 28 جنوری 2022 17:08

نفیسہ شاہ کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی اختیار کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے حملوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت اس قسم کے حملوں کی روکتھام اور امن و امان کی صورتحال سے متعلقن فوری عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سنجیدگی اختیار کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔