اسد عمر کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر دہشتگردکے حملے کی مذمت

شکست خوردہ اور رٴْسوا دشمن ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ذلت آمیز انجام ہی سے دوچار ہوگا، وفاقی وزیر

جمعہ 28 جنوری 2022 17:11

اسد عمر کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر دہشتگردکے حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر دہشتگرد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شکست خوردہ اور رٴْسوا دشمن ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ذلت آمیز انجام ہی سے دوچار ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اسد عمر نے حملے کے نتیجے میں جری جوانوں کی شہادتوں پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم جام شہادت نوش کرنے والے اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہمارے جوانوں نے قوم کی تائید اور اللہ کی نصرت سے ملک میں امن کی شمع روشن کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزدل، سفاک اور کینہ پرور دشمن اپنے شرانگیزیوں سے چراغِ امن بجھانا چاہتا ہے۔ شکست خوردہ اور رٴْسوا دشمن ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ذلت آمیز انجام ہی سے دوچار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی کی تمام اقسام سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے۔ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔