شام میں داعش کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جہادیوں سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل دکھانا ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ جس طرح ان جنگجوئوں نے الحسکہ کی ایک جیل پر حملہ کیا اور سات روز تک کرد فورسز کے ساتھ جنگ جاری رکھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ریجن میں یہ انتہاپسند طاقت جمع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بھی شمالی شام میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔