Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وا مان کی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے کمرشل اور راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت روڈ اکے منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں اپنا موقف پیش کر ے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات