دوران ڈیوٹی قتل ہونیوالے پولیس افسر کو خراجِ عقیدت، ساتھیوں کا سیلاب امڈ آیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:48

دوران ڈیوٹی قتل ہونیوالے پولیس افسر کو خراجِ عقیدت، ساتھیوں کا سیلاب ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) نیویارک میں ساتھی افسرکو خراج عقیدت پیش کرنے پولیس اہلکاروں کا سیلاب امڈ آیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران قتل کیے گئے پولیس اہلکار جیسن رویرا کی آخری رسومات کے موقع پرسینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کے اطراف سڑکیں وردی پہنے اہلکاروں سے بھرگئیں۔بڑی تعداد میں ساتھی پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر قتل ہونے والے افسر کی غمزدہ اہلیہ جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے امریکا میں قتل کے مجرموں کی سزا کے نظام پرکڑی تنقید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :