محکمہ زراعت پنجاب کی بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری
منگل 1 فروری 2022 21:14
(جاری ہے)
مکئی کے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ووٹوں پر کاشت کے لئے شرح بیج 8 تا10 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بارانی علاقوں میں ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12 تا15 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
زمین کے انتخاب کے دوران زیرِ زمین اچھے پانی کی دستیابی ، زمین میں بوئی گئی سابقہ فصل اور کھیتوں کے اردگرد موجود درختوں وغیرہ کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کوبڑھوتری اوربرداشت تک لمبے دنوں کی وجہ سے زیادہ روشنی اور مناسب درجہ حرارت ضرورت ہوتی ہے جو پودوں کی صحت اور زیادہ پیداوار کے لئے سود مند ہے۔بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار موسمی مکئی کی فی ایکڑ اوسط پیداوار سے تقریباً 20 سے 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کو شرقاً غرباًوٹوں کی ڈھلوان پرایک ایک بیج جنوبی سمت پانی لگانے کے فوراًبعد6انچ کے فاصلے پر کاشت کریں۔ہائبرڈ اقسام کیلئے پودوں کی تعداد26ہزار جبکہ عام اقسام کیلئے 23 ہزار فی ایکڑ رکھیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب میں 60 ارب روپے سے چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے
-
چیچہ وطنی ، حکومت پنجاب نے چاول کی فصل پر 13 پیسٹی سائیڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی
-
تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں
-
پاکستان، چین کا کپاس کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کےساتھ بہتر پیداوار دیتی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
-
پاکستان ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پنجاب دودھ مقابلہ
-
جنوبی پنجاب میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر مشتمل آم کے باغات موسمی تغیرات سے شدید متاثر ہوئے ‘ ماہرین
-
دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
-
آم دنیا میں پاکستان کی پہچان اور موسم گرما کا مقبول ترین پھل بن گیا
-
سیب کی پیداوا ، پاکستان دنیا بھرمیں دسویں نمبرپرآگیا
-
وفاقی وزیر خزانہ نے روایتی کمپیوٹر ڈیٹابجٹ پیش کیا
-
ملک میں غیر موثر آبپاشی کے طریقوں کے باعث ہر سال تقریباً 50 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوتا ہے ،ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.