لاہور آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ شو الحمراء لائیو کا انعقاد ،نوجوان آرٹسٹوں کی بھر پور پرفارمنس

آرٹ کا فروغ مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے،الحمراء اپنے مقاصد حاصل کر رہاہے ‘ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

جمعرات 3 فروری 2022 11:35

لاہور آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ شو الحمراء لائیو کا انعقاد ،نوجوان آرٹسٹوں ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ آرٹ کا فروغ مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے،الحمراء اپنے مقاصد حاصل کر رہاہے،مربوط و منظم حکمت عملی،شب وروز کی کوششوں سے نوجوانوں کے لئے مواقع پید ا کررہے ہیں،الحمراء لائیو ،ْاپنے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہاگر کوئی بھی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتا ہے تو الحمراء آپ کا منتظر ہے۔ ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء نوجوانوں کے سنہری مستقبل کا ضامن ہے،باصلاحیت نوجوانوں کاکیئریرسنوارنا ہمار ا نصب العین ہے۔ ترجما ن الحمرا کے مطابق الحمراء لائیو میں نوجوانو ں نے غزل ،گیت،فوک،صوفیانہ کلام و دیگر اصناف میں اپنا ہنر آزمایا،پروگرام کی نظامت نوین روما نے کی،الحمراء کے خوبصورتی سیڑھیوں پر پرفارم کرتے آرٹسٹ ،ْ الحمراء لائیو کی زینت بنے۔

متعلقہ عنوان :