عالیہ حمزہ نے اعلی عدلیہ کودھمکیاں دینے پر رانا ثناکے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعہ 4 فروری 2022 19:36

عالیہ حمزہ نے اعلی عدلیہ کودھمکیاں دینے پر رانا ثناکے خلاف لاہورہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔لاہور ہائیکورٹ میں درخوسات عالیہ حمزہ کے وکیل وقار طور نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی قیادت کی ایما ء پراعلی عدلیہ کے ججز کے گھروں اورعدالتوں کے گھیرا ئوکی دھمکیاں دیں،عدلیہ کے خلاف بیان بازی اوردھمکیاں (ن)لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

لیگی رہنما لوگوں کو خریدتے ہیں اور خرید نہ سکیں تو دھمکیاں دے کر اور حملہ آور ہوتے ہیں۔دائر درخواست میں نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔