شمالی وزیرستان ،سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا

جمعرات 24 فروری 2022 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2022ء) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، آرپی جی، ہینڈ گرنیڈز،راکٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کیلیبر راؤنڈز شامل ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہااور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔