بلوچ کلچر ڈے، خاران میں بھی جوش خروش سے منایا گیا

بدھ 2 مارچ 2022 23:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2022ء) بلوچ کلچر ڈے ہر سال کی طرح اس سال میں بھی ملک بھر کی طرح خاران میں بھی جوش خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں خاران میں ضلعی انتظامیہ کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کی قیادت میں وش نیوز خاران کے تعاون سے بھر پور طریقے سے منایا گیا اس دوران شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچی اسٹال لگایا گیا جس میں روایتی ساز و سامان سمیت بلوچی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

خاران میں بلوچ کلچر ڈے کے مرکزی پروگرام عالم خیل محلہ شادی ھال میں تقریب کی صورت میں ہوا جس میں کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران ڈی آئی جی نزیر احمد کرد کمانڈنٹ زاہد زیرین خٹک ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخدارحیم میروانی سمیت ضلعی آفیسران علاقائی معتبرین نے بھی شرکت کی اس موقع پر بلوچ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران ڈپٹی کمشنر خدا رحیم میروانی نے کہا کہ آج کا دن بلوچ کلچر اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن ہے تا کہ دنیا کو بلوچ ثقافت زبردست طریقے سے پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

بے شک ثقافت ہر قوم کی غمازی کرتی ہے لیکن بلوچ جو غیور قوم ہیں اپنی ممتاز ثقافت کو ایک کشش ثقل کے طورپر استعمال کرتے ہیں تا کہ پوری بلوچ قوم یکجا ہو کر نازاں ہو سکے۔ ۔ بلوچ قوم اپنی مہمان نوازی، جرت اور ایفائے عہد کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بلوچ لباس اپنی خو بصورت کڑھا ئی اور ڈیزائن کے باعث قیمتی اور مشہور ہیں۔ بلوچ مرد بھی اپنے روایتی لباس زیب تن کرکے تلواروں کے سائے میں پر جوش بلوچی رقص پیش کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پر شکوہ بلوچ ثقافت دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اوربلوچ یوم ثقافت اس کا آئنہ ہے۔ یہ دن متنوع بلوچ ثقافت کو سمجھنے اور اجاگر کر نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اس میں بلوچ ادب اور موسیقی بھی مضبوط روایات اور ثقافتی اقدار کا حصہ ہیں۔اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران اور ڈپٹی کمشنر خدا رحیم میروانی نے فنکار اور دیگر شعرا ادبا میں انعامات تقسیم کئے۔