قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرر شمس الرحمن قریشی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

ہفتہ 12 مارچ 2022 22:08

گلگت ۔12مارچ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 12 مارچ 2022ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرر شمس الرحمن قریشی نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ ابلاغ عامہ کے ممتاز محقق اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چئیرمین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر  ثاقب ریاض کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شمس الرحمن قریشی قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی ماہنامہ میگزین ڈی قراقرم کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ شمس الرحمن قریشی کا تعلق ضلع استور  کے مردم خیز علاقہ دشکن سے ہے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج رزمک جبکہ گریجویشن یونیورسٹی آف سرگودھا، ماسٹرز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد اور ایم فل انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے مکمل کیا ہے ۔ 2016 میں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں بحیثیت لیکچرر تعینات ہونے سے پہلے وہ یونیورسٹی آف لاہور میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں جبکہ اس دوران مختلف اخبارات اور جرائد کی ادارت بھی کرتے رہے ہیں۔