فیصل آباد: این ایف سی انسٹیٹیوٹ کے سخت گیر ڈائریکٹرکی ریٹارمنٹ ملازمین نے21مارچ کے دن کو ہرسال یوم نجات منانے کااعلان کردیا

منگل 22 مارچ 2022 13:36

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) این ایف سی انسٹیٹیوٹ کے سخت گیر ڈائریکٹرکی ریٹارمنٹ ملازمین نی21مارچ کے دن کو ہرسال یوم نجات منانے کااعلان کردیا صدر ایمپلائز یونین این ایف سی انسٹیٹیوٹ اور ڈویڑنل نائب صدر ایپکا(چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوںگروپ)محمد عرفان خان نے کہا ہے کہ نا اہل ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف ڈوگر کے ریٹائر ہونے پراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ملازمین اور ادارہ این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ کے مسائل سے بے خبرڈائریکٹرسے ادارہ کی جان چھوٹ گئی ہے امید ہے اب ادارہ ترقی کرے گااورملازمین کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ملازمین نے ادارہ کی تاریخ کے ظالم, جابر اورنکمے افسر کی ریٹائرمنٹ پرایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر و ڈویڑنل نائب صدر ایپکا محمد عرفان خان،فیض احمد فیض نائب صدر یونین،وقار حمید ڈوگر جنرل سیکرٹری،طاہر اقبال خزانچی،سید مہتاب رضا پروپیگنڈہ سیکرٹری و دیگر عہدیداران و ممبران کا کہنا ہے کہ اس ڈائریکٹر کے مدت میں ادارہ کو بہت زیادہ نقصان ہوا اور ادارہ کی ساکھ علیحدہ متاثر ہوئی،ملازمین کے ساتھ ناروا اور ظالمانہ رویہ رکھنے پر 21 مارچ کے دن کو ہر سال یوم نجات منانے کا اعلان کرتے ہیں، اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر کو خیر سگالی کے تحت خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ نیا آنے والا ڈائریکٹر ادارہ اور ملازمین کے لئے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا. اور ادارے کی فلاح کیلئے بہتر فیصلے کرے گا۔