کسی اداکار کو لگتا ہے اسے کاسمیٹک سرجری کرانی چاہیے تو اسے یہ قدم ضرور اٹھانا چاہیے، کبری خان

سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں پوسٹ نہیں کرتی، نہیں لگتا لوگوں کو میرے بارے زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت ہے، نہ میں اتنی بہادر ہوں لوگوں کی تنقید کا جواب دے سکوں، اداکارہ

بدھ 23 مارچ 2022 17:24

کسی اداکار کو لگتا ہے اسے کاسمیٹک سرجری کرانی چاہیے تو اسے یہ قدم ضرور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ اگر کسی اداکار کو لگتا ہے کہ اسے کاسمیٹک سرجری (چہرے کی سرجری) کرانی چاہیے تو اسے یہ قدم ضرور اٹھانا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران کبریٰ خان سے کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے ان کی رائے جانی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔کبریٰ خان نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں ایسا کوئی اداکار نہیں جس نے کاسمیٹک سرجری نہ کروائی ہو، اپنی جلد کو بہتر رکھنے کے لیے چہرے کی بنیادی سرجری ہر کوئی کرواتا ہے جیسے کہ لیزر وغیرہ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے سے اس کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا یا کام میں بہتری آئیگی اور آپ خود کے بارے میں بہتر محسوس کریں گے تو ضرور کروائیں۔انہوں نے دیگر اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان کے بال ہیں اور چہرہ بھی ان ہی کا ہے، وہ چاہیں جو مرضی کریں ان کے ساتھ۔کبریٰ خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں پوسٹ نہیں کرتی، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو میرے بارے میں زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی میں ابھی اتنی بہادر ہوئی ہوں کہ لوگوں کی تنقید کا جواب دے سکوں۔

متعلقہ عنوان :