بااصول زندگی کامیابی کی ضامن ، اصولوں کے بغیر جینا بے مقصد ہے، فرحان سلیمان

منگل 29 مارچ 2022 00:24

بیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2022ء) بااصول زندگی کامیابی کی ضامن ہے اصولوں کے بغیر جینا بے مقصد ہے نظم وضبط تعلیم کا حصول کھیلوں میں حصہ اور اسٹیج و فورم پر بولنے کی جرات کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے نوجوان تعلیم پر توجہ دیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھکر حصہ لیں کھیل ذہنی و جسمانی نشونماکے لیے ضروری ہیں سالانہ اسپورٹس ویک (ہفتہ کھیل) کے کامیاب پروگرام پر ڈگری کالج کے پرنسپل حافظ غلام اکبر رونجھو جملہ اساتذہ اور طلبا و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا فرحان سلیمان رونجھو نے پیر کے روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیلا میں منعقدہ ہفتہ کھیل کی تقریب تقسیم انعامات کے شرکا طلبا اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفرحان سلیمان رونجھو نے ہفتہ کھیل میں حصہ لینے والے طلبا اور طالبات کی عمدہ کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسطرح کے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھنا چاہیے ایسی سرگرمیوں سے طلباو طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بہتر موقع میسر ہوں گے ڈی ڈی او بیلا امیر بخش رونجھو ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو سردار عمران قاضی امجد قریشی وڈیرہ سرور رونجھو نے بھی خطاب کیا جبکہ پرنسپل حافظ غلام اکبر رونجھو پروفیسر صلاالدین حیدر نے اپنے خطاب میں تمام معززین شرکا کا شکریہ ادا کیا کالج طلبا اور طالبات سعید بلوچ طلحہ قادر انیسہ زمان عبدالبساط عبدالغفار محمد حارث عافیہ فیصل الراحمان نازیہ علی اویس غنی نے تقاریر نعت ملی نغمات پیش کیے نظامات کے فرائض انم حیات اور کومل علی نے سرانجام دیے تقریب میں سردار سرور چناپریا مرس اللہ بچایامیر مبشر عزیز کھوسہ یونس رونجھا یوسف راہی پرنسپل گرلز ڈگری کالج بیلا اسما شمیم پرنسپل ہائی اسکول بیلا حاجی نوید ہاشمی ساجد انور کھوسہ نواز امین رونجھو صادق کھوسہ شاہجان بلوچ نعیم شاہ عاقب ایم بی کھوسہ عبدالحلیم رونجھا سمیت علاقہ معززین اساتذہ کرام اور طلباو طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی پرنسپل حافظ غلام اکبر رونجھو نے مہمان خاص فرحان سلیمان رونجھو اور دیگر مہمانان کو سونوئیرز بھی پیش کیے اور مہمانوں کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیاگیا۔