20 سال کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے 2 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈےسیریز میں شکست دے دی
بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے 211 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا
ذیشان مہتاب ہفتہ 2 اپریل 2022 21:29
(جاری ہے)
سٹوئنس 19 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے 67 رنز کے مجموعی سکور پر 5واں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ بین میکڈرمٹ 36 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3، حارث رؤف 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کا آغاز پر اعتماد رہا، اوپنر فخر زمان کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد امام الحق اور کپتان بابراعظم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، دونوں بلےبازوں کے مابین 190 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ کپتان بابراعظم نے سنچری سکور کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جبکہ امام الحق نے 85 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب پاکستان کی واحد وکٹ نیتھین ایلس نے حاصل کی۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سویپسن کی جگہ جیسن بہرنڈروف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور جیسن بہرن ڈروف شامل ہیں ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.