غیر قانونی تعیناتیاں ،شوکت عزیز اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے، عدالتی فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2022 15:19

غیر قانونی تعیناتیاں ،شوکت عزیز اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کے کنسلٹنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس میں جج اعظم خان نے ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا، عدالت نے شوکت عزیز سمیت دیگر کے خلاف دائر ریفرنس واپس بھیجتے ہوئے نمٹا دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے۔ملزمان پر بشارت حسن بشیر کو غیرقانونی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے، ریفرنس میں شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔