انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ، محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ جاری

پاکستانی پیسر نے ہیمپشائر کی جانب سے گلوسسٹر شائر کیخلاف 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 مئی 2022 12:26

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ، محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ جاری
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2022ء ) انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے ٹورنامنٹ میں ہمپشائر کی طرف سے گلوسسٹر شائر کی 6 وکٹیں اڑا دیں۔ محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جس کے بعد میچ میں ہمپشائر کے جیتنے کی امید بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلی اننگ میں ہمپشائر نے 342 رنز بنائے تھے جس کے بدلے میں گلوسسٹر شائر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ہمپشائر کی دوسری اننگز ابھی جاری ہے جس میں گلوسسٹر شائر کے محمد عامر اب تک 3 وکٹیں لے چکے ہیں ۔