Live Updates

عمران عباس نے لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کیساتھ آخری یادگار تصویرشیئرکردی

منگل 10 مئی 2022 22:04

عمران عباس نے لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کیساتھ آخری یادگار تصویرشیئرکردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2022ء) معروف اداکار عمران عباس نے پاکستان کے لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن خان صاحب کے ساتھ لی گئی اپنی آخری یادگار تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں مہدی حسن خان صاحب کو ویل چیئر پر بیٹھے جبکہ عمران خان کو ان کے پاس نیچے بیٹھ کر کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہیہ میری سب سے پیاری یادوں میں سے ایک یاد ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میری غزل کے بادشاہ، مرحوم مہدی حسن خان صاحب کے ساتھ لی گئی آخری تصویر تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات