جھوٹ کا ساتھ نہیں دے سکتا اس لیے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی : شعیب اختر
میرے ساتھ کے 12 کھلاڑی میچ فکسنگ میں پھنسے ہوئے تھے : سابق سپیڈ سٹار
ذیشان مہتاب جمعہ 13 مئی 2022 12:02
(جاری ہے)
شعیب اختر نے کہا کہ ’’1999ء کے ورلڈ کپ کے دوران سٹیو وا پلمب آؤٹ ہوئے تھے لیکن امپائرز نے اپیل کو ٹھکرا دیا۔
مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جا کر اس کی ٹانگ پر لات مار دی جب وہ وہ بھاگ رہے تھے، میں جان بوجھ کر ان سے ٹکرا گیا ، میں ان کے ساتھ بہت بدتمیزی سے پیش آیا، وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے، لیکن اس لمحے کی گرمی میں ،میں نے کہا ’تمہیں شرم آنی چاہیے، تم پلمب ایل بی ڈبلیو آئوٹ تھے‘۔ راولپنڈی ایکسپریس جس نے بعد میں آسٹریلوی کپتان کو شاندار یارکر سے کلین بولڈ کیا تھا مزید انکشاف کیا کہ وہ غصے میں تھے اور امپائر کے ساتھ چند سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔ شعیب اختر کے مطابق ’پھر میں نے سٹیو بکنر کی طرف دیکھا۔ میں نے اسے کہا کہ 'کیا تم سو رہے ہو؟'، میں اتنا غصے میں تھا کہ مجھے لگا کہ میں کسی کو مار دوں گا، مجھے ایسا لگا جیسے میں اسے کاٹ کھاؤں گا، اب بھی مجھے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بہت غصہ آرہا ہے۔ مجھے آفیشلز اور کھلاڑیوں کا احترام کرنا تھا جو مجھے کرنا پڑا، میں کھلاڑیوں اور بلے بازوں سے لڑ چکا ہوں لیکن امپائرز کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی۔ آپ میرا پورا کیریئر چیک کر سکتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی حکام کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔ یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ ممکنہ طور پر شعیب اختر امپائرز کے ناموں میں گڈ مڈ کرگئے کیونکہ یہ گروپ مرحلے کا مقابلہ تھا جہاں روڈی کرٹزن اور پیٹر ولی میدان میں امپائر تھے۔ میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی جس میں سٹیو وا نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے کپتان وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ میں میچ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا ساتھ نہیں دے سکتا اس لیے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی۔ اپنے دور پر نظر ڈالتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میرے ساتھ کے 12 کھلاڑی میچ فکسنگ میں پھنسے ہوئے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.