جنگل اور جنگلی حیات بچانے کیلئے مقامی مکینوں اور نمبر داروں سے تعاون لینے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں جنگلی فانا اور فلوراسے مزین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ

جمعہ 13 مئی 2022 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) قیمتی جنگلی فانا اور فلوراکے تحفظ کے حکومتی وژن اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی صوبہ میں قدرتی دولت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی کے پیش نظر محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب اورمحکمہ جنگلات پنجاب کو مقامی آبادی کے اشتراک سے تعاون کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنگل اور جنگلی حیات سے مزین علاقوں کے مضافات میں رہنے والی مقامی آبادی اور نمبرداروںکوجنگلات اور جنگلی حیات بچانے کی ذمہ داری تفویض کرنے کیلئے ان سے ملاقات کریں اور اس قیمتی اثاثہ کے تحفظ اور بقا کیلئے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کے متعین اہداف کا حصول ممکن ہو۔

(جاری ہے)

صوبہ کے اٹھارہ اضلاع قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد،جھنگ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولنگر ،رحیم یارخان،راجن پور، مظفر گڑھ ، لیہ ،ساہیوال ، خوشاب میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرزکو لکھے جانیوالے مراسلے کیساتھ ان اضلا ع کے ان دیہاتوں اور نمبرداروں کی فہرست بھی دی گئی ہے جہاںیہ اہم جنگلات /پلانٹیشن واقع ہیںنیز فیلڈ فارمیشنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ و بقاکے عمل میں شامل کریں مزید براں جنگلی فانا اور فلوراکے تحفظ کیلئے ان اہم اقدامات کی روشنی میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے بھی صوبہ میں اپنے تمام ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی پیروی کے سلسلہ میں صدر دفترلاہور کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :