نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کووڈ۔ 19ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہفتہ 14 مئی 2022 10:10

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کووڈ۔ 19ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سوشل میڈیا پر کورونا ڑٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باقی فیملی اراکین کی طرح ان کا کووڈ۔

(جاری ہے)

19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہیں امید ہے کہ تمام لوگ اپنا خیال رکھیں اور کووڈ۔ 19 کی علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیں ۔ وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ میں کووڈ ۔19 کے 7,441 نئے کمیونٹی کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے 2,503 سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں رپورٹ ہوئے۔