انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا،، گرڈ سٹیشن بند کروادیا

ہفتہ 14 مئی 2022 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ دبنگ ایم پی اے نے گرڈ سٹیشن بند کروادیا۔ فنڈز دینے کے باوجود واپڈ چیف کس بات کی سزا دے رہا ہے۔ 16 ،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے دبنگ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہی کی ایک بار پھر کوہاٹ روڈ انڈسٹریل سٹیٹ گرڈ سٹیشن میں انٹری ۔

فضل الہی اپنے علاقے کے کارکنوں کے ہمراہ گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نے زبردستی گرڈ سٹیشن بند کروادیا ۔ اس موقع پر اٴْن کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت کی جانب سے واپڈا کو 24 کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں ۔ میں نے واپڈا کے چیف سے کہا کہ فنڈز دے رہا ہوں پھر کس چیز کی سزا دے رہے ہیں ۔اس گرڈ اسٹیشن پر جتنے فیڈرز ہیں ان پر چھ گھنٹوں کی بجائے سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔خیبرپختونخوا کے عوام کو ہر حال میں ریلیف ملے گا ۔واپڈا حکام کی جانب سے بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرنے کے وعدے پر ایم پی اے اپنے حلقہ کے کارکنوں سمیت پر اٴْمن طور پر منتشر ہو گئے۔