وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ہدایات پر صاف پنجاب مہم 2022 کا آغاز کر دیا گیا

پیر 16 مئی 2022 12:44

وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ہدایات پر صاف پنجاب مہم 2022 کا آغاز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایات پر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی صاف پنجاب مہم 2022 کا آغاز کر دیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں نے نائٹ شفٹ میں اہم شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا کام مکمل کر لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر نائٹ شفٹ میں ہونے والی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ۔

مکینیکل سویپنگ اور واشنگ پہلے صرف نائٹ شفٹ میں رات دس سے صبح چھے بجے تک کی جاتی تھی۔مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا ورکنگ ٹائم صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب مارننگ شفٹ میں دن 12 بجے تک اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل جاری رہا کرے گا۔

(جاری ہے)

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ نائٹ شفٹ میں گلبرگ ٹان جیل روڈ، قرطبہ چوک،لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم ،عابد مارکیٹ ، خیابان جناح، کینال روڈ روڈ پر مکینیکل واشنگ کی گئی۔

پنجاب اسمبلی روڈ، مال روڈ، واپڈا ٹان گول چکر اور ملحقہ علاقوں میں بھی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی گئی۔ نائٹ شفٹ میں 220سے زائد سینٹری ورکرز نے اہم شاہراہوں کی مینوئل سویپنگ میں حصہ لیا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ صبح کی شفٹ میں جاری رہے گی ۔ ایل ڈبلیو ایم سی شہر کو صاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔