اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ صدر کا واپڈا ٹاؤن میں پھل ، سبزیوں، دودھ کی قیمتوں کا جائزہ ، خلاف ورزی پر 65 ہزار روپے جرمانہ عائد

پیر 16 مئی 2022 14:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے واپڈا ٹاؤن میں پھل ، سبزیوں اور دودھ کی قیمتیں چیک کیں اور ناجائز منافع خوری اور قانون کی خلاف ورزی پر 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی کاونٹر پر سٹاک کا معیار اور مقدار کا بھی جائزہ لیا، اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں کہ سٹاک کے معیار ومقدار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :