کراچی میں دہشتگرد دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ ملوث ہے
متحدہ لندن کے سلیپرسیل سے مبینہ طور پر ریکی کا کام لیا گیا، دھماکوں کا مقصد سکیورٹی اداروں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے تجزیاتی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2022 16:30
(جاری ہے)
دہشتگرد دھماکوں کیلئے ریکی کا کام مبینہ طور پر متحدہ لندن کے سلیپرسیل سے لیا گیا۔ اسی طرح اس طرح کے بم بنا کر اور نصب کرکے دھماکے کرنے کا کام کام کالعدم بی ایل اے کرتی رہی ہے، جبکہ ایس آر اے بھی صوبے کے اندورنی علاقوں میں ایسی دہشتگرد سرگرمیاں کرتی رہی ہے۔
حالیہ دھماکوں میں بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آراے کی مدد لی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ تجارتی علاقوں کو بھی نشانہ بنانا ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کا پتہ چل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسسز کے حصے جوڑ کر لگایا گیا تاہم دھماکے کے بعد جب موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپا مارا گیا تو معلوم ہوا کہ شیخ پرویز رحمان کا 6 ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز رحمان کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل ملازم صابر کو دی گئی تھی تاہم جب پولیس نے صابر کی گرفتاری کے لیے قریبی گوٹھ میں چھاپا مارا تو وہ چھاپے سے قبل ہی فرار ہو گیا اور اس کا فون نمبر بھی بند ہے اور صابر کی تلاش تاحال جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.