لاہور: اورنج لائن ٹرین کے قرض کی واپسی کی مد میں پہلی قسط میں 1 ارب روپے کا اضافہ

منگل 17 مئی 2022 23:56

لاہور: اورنج لائن ٹرین کے قرض کی واپسی کی مد میں پہلی قسط میں 1 ارب روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کی مد میں حاصل کیا گیا 165 ارب روپے کا قرض کی واپسی اب قریب آگئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ قرض کی واپسی کا آغاز مالی سال 2023-24ء میں کرنا ہے جبکہ دوسری طرف وصول کئے گئے قرض کی واپسی کی پہلی قسط میں 1 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے آغاز میں قرض کی واپسی کی پہلی قسط 13 ارب روپے تھی جو بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی اور اب قرض کی واپسی کے وقت پنجاب حکومت کو 20 ارب روپے کی پہلی قسط ادا کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :