دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 18 مئی 2022 11:56

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 86200کیوسک اور اخرج 100000کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد31600 کیوسک اور اخراج31600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد34100کیوسک اور اخراج33500کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد28200کیوسک اور اخراج 11700کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد108900کیوسک اور اخراج 101400کیوسک،چشمہ آمد122200کیوسک اوراخراج 122000کیوسک، تونسہ آمد97700کیوسک اور اخراج79900 کیوسک، پنجند آمد10800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد48600کیوسک اور اخراج46100 کیوسک ، سکھر آمد40600کیوسک اور اخراج15600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراجآمد5400کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1411.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1086.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح642.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔