سینٹرل جیل حیدرآباد میں قیدی نے سپاہی کو قتل کردیا
بدھ 18 مئی 2022 23:38
(جاری ہے)
جیل ذرائع کے مطابق قیدی کے کھیتی باڑی کرتے ہو ئے سپاہی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو قیدی نے کھیتی باڑی میں کام آنیوالے کھدال کو اس کے سر میں مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی نعش سول ہسپتال لائی گئی جہاں اسے مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا ہے ،مقتول عبدالعزیز پنہور مٹیاری کا رہائشی ہے جبکہ قاتل عبداللہ کو قید تنہائی میں ڈالتے ہو ئے جیل انتظامیہ نے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے بلدیہ پولیس تھانہ پر رابطہ کیا ہے ۔
جیل ذرائع کے مطابق سپاہی اور قیدی میں کھیتی باڑی کرنے کے مسئلہ پر تلخ کلامی ہو ئی تھی ،سپاہی شدید گرمی اور دھوپ و لو کی پروا کئے بغیر قیدیوں سے کام لینا چاہتا تھاجبکہ سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شدید گرمی و دھوپ کام کرانے سے سپاہیوں کو منع کیا ہوا ہے تاہم اب سپاہیوں نے دوبارہ وہی طریقہ اختیارکیا ہے اور گرمی و لو کا خیال کئے بغیر قیدیوں سے کھیت میں کام لینا شروع کردیا ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.