پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا

hamza usman ghani حمزہ عثمان غنی جمعرات 19 مئی 2022 15:13

پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ..
ساوتھ افریقہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2022ء) ساوتھ افریقہ میں بسے پاکستانیوں کے لیے یہ خبر بلاشبہ ایک خوشخبری سے کم نہیں کہ پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے درمیان ساوتھ افریقہ اور تمام دنیا میں بسے پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے لیے مل کر کام کرنے پر ایم او یو سائن ہوگیا ہے  یہ ایم او یو میاں طارق جاوید(poc)اوراحمدرضابٹ(psaa) کے  درمیان شیخ عتیق احمد کی رہائش گاہ پر سائن ہوا

اس موقع پر کوارڈینیٹر افریقہ انتخاب علی خاں پی او سی صدر ساوتھ افریقہ میاں نورحسین شکیل آحمد(سابقہ ٹیسٹ کرکٹر) اخلاق آحمد سیفی نشاط آحمد خضر حیات گجر رستم بٹ اورنگزیب تھہیم حمزہ عثمان غنی ریحان خان سلیم خاں التجا فرید بھی موجود تھے اس ایم او یو کو حتمی شکل تک پہنچانے کے لیے میاں نورحسین اور اخلاق آحمد سیفی صاحب نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :