وزیراعلی پنجاب کا اسہال اور ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس

جمعرات 19 مئی 2022 18:15

وزیراعلی پنجاب کا اسہال اور ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسہال اور ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔مرض پر قابو پانے کیلئے فی الفور موثر اقدامات کئے جائیں۔مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے۔ مرض سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے۔