مرزا شاہنواز (کل) پاکستان کی معیشت کی بحالی کا منصوبہ پیش کریں گے

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان کے ریسرچ اسکالر اور پاکستان بزنس کمیونٹی کے اتفاق رائے سے منتخب کردہ نمائندے مرزا آغا شاہنواز، 'لائیو روسٹرم' کے تعاون اورکراچی ایڈیٹرز کے زیر اہتمام ''معیشت پر ایک انٹرایکٹو سیشن'' میں پاکستان کی تاجر برادری کی جانب سے پاکستان کو معیشت کی موجودہ بدترین صورتحال سے نکالنے کا مطالبہ پیش کریں گے۔

اس تقریب کا انعقاد جمعہ 22 مئی 2022 کو ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، کراچی میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کار اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگ اس انٹرایکٹو سیشن اور اس کے بعد ہونے والے سوالات-جوابات کے مرحلے میں شرکت کریں گے۔ اس سیشن کا مقصد بزنس کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کو قرض سے پاک ملک میں تبدیل کرنے کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنا ہے تاکہ ملک کو ایک کارپوریٹ پاکستان میں تبدیل کیا جا سکے۔یہ سیشن جمعہ کی شام 6.00بجی'دی فنانشل ڈیli 'کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔