ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزیدہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق ،ایک مریض جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2022 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزیدہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق ایک مریض جاں بحق،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزید 322افراد میں ہیضے،ملیریا، اسہال کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا اعداد و شمار کے مطابق پیر کوہ میں اب تک 3063افراد ہیضے، ملیریا ، اسہال کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 7افراد کی اموات ہوئی ہیں اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 921افراد میںہیضے کے تصدیق ہوئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5افراد میں ہیضہ کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا، رپورٹ کے مطابق پیر کوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں گزشتہ روز پیر کوہ کی54علاقوں میں56پائوزرز کے ذریعے ساڑھے تین لاکھ لیٹر پانی کی فراہمی کا عمل جاری رہا جبکہ علاقے کو پانی کی فراہمی کے لئے کی جانے والی بورنگ 600فٹ تک کرلی گئی ہے ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جلد ہی دو نئے بورکی کھدائی کا کام شروع کرلیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :