ایرانی سفارتخانہ کی کراچی دہشت گردی میں ملوث عناصر کے ایران میں ممکنہ روابط کے الزامات کی تردید

جمعرات 19 مئی 2022 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ایرانی سفارتخانہ نے کراچی میں دہشت گرد ی کے واقعات میں ملوث عناصر کے ایران میں ممکنہ روابط کے الزامات کے حوالہ سے بعض پاکستانی صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر ردعمل میں کہا ہے کہ کسی ثبوت اور دستاویزی شہادت کے بغیر اس طرح کے الزامات غیر پیشہ وارانہ اور ناقابل قبول ہیں اور ان کا مقصد پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشک و شبہ ایک تیسرا فریق پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات کے دشمنوں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے۔ بیان میں میڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مستند اورباضابطہ ذرائع سے ملنے والے معلومات پربھروسہ کرے۔