Live Updates

عمران نیازی کی حکمت عملی اداروں پہ تنقید کرنا، دھمکانا اور اہم شخصیات کی کردار کشی کرنا ہے،احسن اقبال کا ٹویٹ

جمعہ 20 مئی 2022 13:18

عمران نیازی کی حکمت عملی اداروں پہ تنقید کرنا، دھمکانا اور  اہم  شخصیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکمت عملی اداروں پہ تنقید کرنا، دھمکانا اور اہم عہدوں پر فائز افراد کی کردار کشی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یوں اداروں کو مدافعت اور پسپپائی پہ مجبور کرتا ہے، عدلیہ جزوی دباؤ کا شکار، فوج اور الیکشن کمیشن پہ فائر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آئندہ ادارے اس کی سنیں گے جو انہیں زیادہ گالیاں دے گا؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات