انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کاموٹروے(M-1)سہولت سینٹر کا دورہ

نیشنل ہائی ویز اور موٹرویزپر سفر کرنیوالے شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں موٹرویزپر سفر کرنے والے شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی اور آرام دہ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 13:43

انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کاموٹروے(M-1)سہولت سینٹر کا دورہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی ۔2022 ) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کا موٹروے (M-2) ٹول پلازہ اور پبلک سروس وہیکل منجمنٹ سینٹر اور موٹروے(M-1)سہولت سینٹر کا دورہ کیا . ترجمان موٹروے پولیس کا کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی موٹروے(M-2) نارتھ مظہر الحق کاکا خیل، ڈی آئی جی نارتھ زون اشفاق خان نے آئی جی خالد محمود کا استقبال کیا.

دورے کے دوران آئی جی خالد محمود نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اور موٹرویزپر سفر کرنیوالے شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں موٹرویزپر سفر کرنے والے شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی اور آرام دہ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
 موٹروے پولیس افسران کی موثر پیٹرولنگ اور بہترین کاوشوں سے فینس چوری پر قابو پا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ موٹرویز کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید نفری تعینات کر دیا گیا.

افسران و ملازمین کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

قومی شاہراﺅں پر عوام کی سہولت کیلئے گائیڈنس سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں افسران مسافروں کی سہولت کیلئے 24گھنٹے کام کر رہے ہیں.

آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موٹرویز پر موثر قانون کے نفاذ کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے موٹرویز پر ڈرونز ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے. آئی جی موٹرویز خالد محمود نے افسران کو ہدایت دیں کہ موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز کوئی رعایت نہ دی جائے.