Live Updates

عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفیٰ مانگ سکتا ہے، شیخ رشید

ن لیگ کو آصف زرداری نے رسیوں سے باندھ کر لکشمی چوک پر مارا ہے،سابق وزیر داخلہ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:06

عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفیٰ مانگ سکتا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان واضح طور پر ملک بھر میں الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفیٰ مانگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کو آصف زرداری نے رسیوں سے باندھ کر لکشمی چوک پر مارا ہے، عمران خان اعلان کریں تو بہادرآباد جانے کو تیار ہوں، امید ہے بہادر آباد والے پیسوں کے بغیر بھی ایک ووٹ مجھے دے دیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملتان میں عمران خان فیصلہ کن کال دیں گے، کھیل ختم کریں، ملک میں نئے الیکشن کروائیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے، راجا ریاض کا اپوزیشن لیڈر بننا قیامت کی نشانی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات