پنجاب حکومت نے آٹے کے بعد گھی پر بھی سبسڈی دینے کا منصوبہ تیار کر لیا

ہفتہ 21 مئی 2022 00:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پنجاب حکومت نے آٹے کے بعد گھی پر بھی سبسڈی دینے کا منصوبہ تیار کر لیا ،ماہانہ 15 کروڑ روپے کی سبسڈی دے عوام کو سستے داموں میں گھی فروخت کیاجائے گا۔پنجاب حکومت عوام کو سستے گھی کی فراہمی کے لئے فی کلو گھی کے پیکٹ پر 25 روپے کی سبسڈی دے گی ،اس پر ماہانہ 15 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں سستے گھی کی فروخت کے لئے روزانہ دو لاکھ اضافی پیکٹ کی فروخت ہوسکے گی۔ لاہور میں ماہانہ 60 لاکھ گھی کے اضافی پیکٹ مارکیٹ میں رکھ کر فروخت کئے جائیں گے ۔گھی کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔محکمہ صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق ایک آئی ڈی کارڈ پر ایک دن میں صرف ایک کلو گھی فی گھر دینے کی تجویز ہے، دو کلو گرام گھی کے پیکٹ دس دن میں دو مل سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :