محکمہ زراعت کی کارروائی، کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر 21 مقدمات درج، 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 20 مئی 2022 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) محکمہ زراعت کی ٹیموں نے کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ پر گزشتہ 10 روز میں گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے ڈیلرز کے خلاف 21 مقدمات درج4، گرفتار اور مجموعی طور پر 12 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخ پر فروخت کو چیک کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں اور ٹیموں نے دوران چیکنگ اوورچارجنگ پر 20 اور ذخیرہ اندوزی پر ایک ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ دو منافع خور اور ایک ذخیرہ اندوز کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :